نئی دہلی،21ڈسمبر(ایجنسی) مسلسل 18 ٹیسٹ میچوں اور ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں جیت درج کرنے کے باوجود بڑے مقاصد پر نگاہ رکھنے والے ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کو حقیقی چیلنج سال 2018 میں ملے گا جب انہیں جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے. کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے جیتنے کے بعد واضح کیا تھا کہ ابھی ٹیم نے کچھ خاص حاصل نہیں کیا ہے اور ان کا مقصد بڑا ہے . شاید ان کے یہ ہدف جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی تیز پچوں پر ٹیسٹ سیریز جیتنا اور عالمی کپ 2019 میں خطاب حاصل کرنا ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ہندوستان نے آج تک آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے اور کوہلی یہ کامیابی حاصل کرنے والا پہلا بھارتی کپتان بننے کے لیے بے تاب ہوں گے.
انگلینڈ میں ہندوستان نے جو 17 سیریز کھیلی ہیں ان تین میں کامیابی حاصل کی لیکن 13 میں اسے شکست ہوئی اور ایک ڈرا رہی ہے. انگلینڈ میں ہندوستان نے ویسے کل 57 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے صرف چھ میں کامیابی حاصل کی ہے. ہندوستانی ٹیم کو اب انگلینڈ سے جنوری میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلنے کے بعد فروری مارچ 2017 میں چار ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے.